لندن میں مسجد کے امام کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مسجد میں آنے کی دعوت

لندن میں مسجد کے امام کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مسجد میں آنے کی دعوت

مشرقی لندن میں واقع ایک مسجد کے امام اور نمازیوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی مسجد میں آنے کی دعوت دی ہے۔ مسجد میں نماز ادا کرنے والے افراد اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا پر پابندیاں لگانے اور مسلمانوں کے ساتھ مذہبی منافرت کے باعث متنازع شخصیت ہیں لیکن ہم امریکی صدر کو اپنی مسجد میں آنے کی دعوت دے کر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی پر کوئی پابندی نہیں لگاتے ہمارے پاس عیسائی، ہندو اور دیگر غیر مذاہب کے افراد آتے ہیں۔ لندن کے مسلمان مئیر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی انتخابی مہم کے دوران بیانات کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*