لندن کے میئر صادق خان نے فی گھنٹہ اجرت میں 35فیصد اضافہ کردیا

لندن کے میئر صادق خان نے فی گھنٹہ اجرت میں 35فیصد اضافہ کردیا

لندن کے میئر صادق خان نے فی گھنٹہ اجرت میں 35فیصد اضافہ کردیا ، لندن میں کام کرنے والے نئے سال سے فی گھنٹہ نو پاؤنڈ سے زیادہ کمائی کریں گے۔میئر صادق خان کے نئے فیصلے کے بعد لندن کی ایک ہزار سے زائد کمپنیاں اپنے ملازمین کی اجرت میں نئے سال سے پینتیس فیصد اضافہ کر دیں گی، جبکہ لندن کے باہر ملازمین کی اجرت میں بیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد لندن سے باہر کام کرنے والوں کی اجرت آٹھ پاؤنڈ فی گھنٹہ سے زیادہ ہوجائے گی، میئر صادق خان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ لندن کے باسیوں کی اجرت دس پونڈ فی گھنٹہ سے زیادہ لے کر جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*