لندن: 2016ء نیشنل جیوگرافک نیچر فوٹوگرافر آف دی ایئر کا مقابلہ

لندن: 2016ء نیشنل جیوگرافک نیچر فوٹوگرافر آف دی ایئر کا مقابلہ

فضہ سعید۔۔۔ لندن 2016ء نیشنل جیوگرافک نیچر فوٹوگرافر آف دی ایئر کا مقابلہ شروع ہوچکا ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر سے غیر معمولی تصاویر کو یکجا کرنا ہے۔  نیشنل جیوگرافک کے اس مقابلے میں فطرت کی عکاسی کرنے والی بہترین تصاویر طلب کی گئی ہیں، جو جنگلی حیات سے لے کر خوبصورت مناظر تک کی ہو سکتی ہیں۔ اب تک اس مقابلے میں جو تصاویر پیش کی وہ کمال کی ہیں، جیسا کہ افریقہ میں زیبروں کے ایک غول کے پس منظر میں ڈوبتے سورج کی تصویر، یا پھر پھولوں کا جائزہ لیتے ہوئے ٹڈے کی۔ دنیا بھر کے فوٹوگرافرز کے پاس جمعے تک کا دن ہے کہ وہ اپنی تصویریں نیشنل جیوگرافک کے پاس جمع کروائیں جیتنےوالے کو مشہور جزیرے گیلاپیگوس کے سفر کا انعام ملے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*