مارلن منرو کا سنہری گائون4اعشاریہ 8ملین ڈالر میں نیلام

مارلن منرو کا سنہری گائون4اعشاریہ 8ملین ڈالر میں نیلام

ساٹھ کی دہائی میں لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنیوالی آنجہانی اداکارہ مارلن منرو کا مشہور سنہری گاؤن 4اعشاریہ8ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہو گیاہے۔بیورلی ہلِزمیں موجود جولیئن نیلام گھر کے تحت پیش کیا جانیوالا یہ دلکش ڈریس 2 ہزار5 سو کرسٹلز سے مزین ہے، جسے Jean Louisاور Bob Mackieنے مارلن کیلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا تھا۔گندمی رنگت کا حامل اس گاؤن کو مارلن نے 1962ءمیں اس وقت کے صدر جان ایف کینیڈی جونیئرکی سالگرہ کے موقعے پر زیب تن کیا تھا۔یہ دیدہ زیب لباس جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کے موقعے پر فروخت کیلئے پیش کیا گیاہے ،جب مارلن نے اس گاؤن میں صدر کینیڈی کا گاتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تھے۔اس لباس سمیت دیگر گاؤنز، جوتے اور یادگاری اشیاء نیلامی کا حصہ بنائی گئی تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*