محمداحمد پر مبینہ تشدد، تحقیقاتی ٹیم کی والد سے ملاقات

محمداحمد پر مبینہ تشدد، تحقیقاتی ٹیم کی والد سے ملاقات

کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد پر مبینہ تشدد کے سلسلے میں وزیراعلیٰ کی تحقیقاتی ٹیم نے بچے کے والد سے کراچی میں ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے طالب علم کے والد محمد راشد سے واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کی اور محمد احمد کی میڈیکل رپورٹس کا معائنہ بھی کیا۔اساتذہ کے مبینہ تشدد سے اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھنے والے لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے چودہ سالہ طالب علم محمد احمد کے والد محمد راشد نے بچے کے پہلے سے بیمار ہونے کی افواہوں کی تردید کی ہے،بچے کے والد کا کہنا ہے کہ محمد احمد کو کوئی بیماری نہیں تھی، کیڈٹ کالج میں داخلے سے قبل بچے کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا تھا۔محمد راشد نے کہا کہ علاج ملک کے اندر ہو یا امریکا میں، وزیراعلیٰ سندھ نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*