محکمہ موسمیات کے مطابق 14 نومبر بروز پیر کی رات چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 نومبر بروز پیر کی رات چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 نومبر بروز پیر کی رات چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن ہوگا، اس کو سپر مون کہا جاتا ہے۔نومبر کی 14 تاریخ کو چاند زمین سے قریب ترین ہوگا، چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور30 فیصد زیادہ روشن ہوگا، ‘سپر مون کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آ جائے گا اور تقریباً 70 سال کے بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اتنا کم ہو گا۔پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر52 منٹ پرچاند زمین کے قریب ترین ہوگا، یہ موقع اب دوبارہ 25 نومبر 2034 ءمیں نمودار ہوگا جبکہ آخری مرتبہ اس قسم کا سپرمون 1948ء میں دیکھا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*