مسلمانوں کےبارےمیں ایسا بیان کہ امریکی بھی حیران ہوگئے

مسلمانوں کےبارےمیں ایسا بیان کہ امریکی بھی حیران ہوگئے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں نفرتیں بڑھنے لگیں،ٹریفک کی خلاف ورزی پر جرمانے کی بجائے پولیس اہلکار نے پاکستانی نژاد ڈرائیورکو دھمکی دی کہ میں تم سے تمام چیزیں چھین لوں گا،پاکستانی نژادشہری سی این این کے صحافی ڈیوڈ گریگوری کاڈرائیورہے،جو واقعے کے وقت کارمیں پچھلی نشست پرموجود تھے، انہوں نے یہ جملہ سنا بھی اوربعدمیں بتایا کہ پولیس آفیسر نے ڈارئیور کو یہ بھی دھمکی دی کہ میں تمہارا سر بھی اتار لوں گا۔اس واقعے کو انٹر نیٹ پر شیئر کئے جانے کے بعد پولیس حکام اورمیئر نے امریکی صحافی سے رابطہ کیااور پاکستانی ڈرائیور سے ملاقات کی اور کہا کہ پولیس اہلکار کی شناخت کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثنا امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مسلمانوں کو ہراساں کرنا چھوڑدیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ وہ یہ کہناچاہتے ہیں کہ ایسا مت کریں، یہ خطرناک ہے کیونکہ وہ اس ملک کو اکٹھاکرنے جارہے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مسلمانوں کو ہراساں کیے جانے کی رپورٹس پر نومنتخب صدر نے کھلے عام ایسا نہ کرنے کی ہدایت کی۔اپنے ایک انٹرویومیں ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ مجھے یہ سن کر بہت دکھ ہوااور میں کہتاہوں کہ اسے روکیں، ۔وہ مبینہ طورپر مسلمانوں، سیاہ فام اور اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز مہم سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ ۔ جبکہ پاکستان نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انکے ایک قریبی ساتھی کے ذریعے رابطہ کیا ہے تاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ اور جنوبی ایشیا کی پیچیدہ صورتحال جیسے اہم امور پر نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*