مشترکہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کررہے ہیں: عمران خان

مشترکہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کررہے ہیں: عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف ہمارے ثبوتوں کا آج پتہ چل جائے گا ۔عمران خان کی سپریم کورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ترک سفیر کی درخواست کے بعد پارٹی اجلاس طلب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت سےمتعلق فیصلے پر نظرثانی کر رہے ہیں ۔ پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ایک ایسے متنازع وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جس پر کرپشن کے الزامات ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے آج سماعت ہو رہی ہے جس میں پی ٹی آئی وزیراعظم اور انکے بچوں کے خلاف ثبوت پہلے ہی جمع کرا چکی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*