مصباح الحق پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ کپتانی کرنے والے کھلاڑی بن گئے

مصباح الحق پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ کپتانی کرنے والے کھلاڑی بن گئے

آج ایک اور ریکارڈ مصباح الحق کے نام درج ہو گیا ، وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ کپتانی کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق ،جن کی قیادت میں گرین کیپس نے انگلینڈ کو مارا،آسٹریلیا کو ہرایا،سری لنکا ،بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کسی کو نہ چھوڑا۔آج مصباح نے ورلڈ کپ کے فاتح عمران خان کے سب سے زیادہ ٹیسٹ میں کپتانی کرنے کےریکارڈ کو بھی توڑ دیا،سابق کپتان نے 48 ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت کی ، 14 میں کامیابی ملی جبکہ 8 میچز میں شکست بھی ہوئی ۔مصباح الحق جو جیت کے اعتبار سے تو عمران خان سے بہت آگے ہیں ،آج وہ ٹیسٹ میچز میں کپتانی میں بھی ان سے آگے نکل گئے ۔مصباح کی کپتان میں کھیلے گئے 48 میچز میں پاکستان 24 ٹیسٹ جیت چکا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*