مصر: لڑکیاں سیلفی کے شوق میں عمارت سے گر کر شدید زخمی ہوگئی

مصر: لڑکیاں سیلفی کے شوق میں عمارت سے گر کر شدید زخمی ہوگئی

مصر کے شمالی صوبے بور سعید میں ایک المناک واقعے میں2 نوجوان لڑکیاں سیلفی لینے کے دوران عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئیں ہیں۔ جو اب اسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان کشمکش میں مبتلا ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی ادارے کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں لڑکیاں التوحید ٹاور کی چوتھی منزل پر واقع ایک فلیٹ کی بالکونی میں سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھیں۔ جس کے دوران ان کا توازن بگڑ گیا اور دونوں زمین پر جا گریں۔ دونوں کی عمر15 برس ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*