معصوم افراد کو ہتھیار دینے والے خود بیرون ملک عیاشی کررہے ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان

معصوم افراد کو ہتھیار دینے والے خود بیرون ملک عیاشی کررہے ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ معصوم افراد کو ہتھیار دینے والے خود بیرون ملک عیاشی کررہے ہیں ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آجائےتو وہ بھولا نہیں کہتے۔کوئٹہ میں 2سو سے زائد فراریوں کی ہتھیار رکھ کر قومی دھارے میں لانے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہتھیار چھوڑنے والے بھائیوں اور بیٹوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،اس فیصلے کے آپ کے خاندانوں پر اچھے اثرات مرتب ہوںگے۔انہوں نے مزید کہا کہ باہر بیٹھ کر عیاشی کرنے والوں نے آپ لوگوں کو سیکورٹی فورسز کے سامنے کھڑا کردیا،انہیں اب یہ کھیل مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ پاکستانیوں کادل بہت بڑا ہے،ہم سب کو سینے سے لگانے کیلئے تیارہیں،واپسی پر حربیار کا استقبال چنگیز مری اور براہمداغ بگٹی کا سرفراز بگٹی استقبال کریں گے ۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بلوچستان دس بارہ سالہ سے دہشت گردی کا شکارہے،کچھ تنظیموں نے ملک میں لڑائی کاسلسلہ شروع کیاہواتھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پہاڑوں پرجانے والےاوردیگرممالک میں موجود لوگ واپس آجائیں،یہ لوگ جن کے بہکاوے پر کام کررہے ہیں وہ پاکستان دشمنوں سے ملے ہوئے ہیں،ان لوگوں نے مودی سرکارکے ساتھ مل کرخفیہ جنگ کواب کھلے طریقے سے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*