مقبوضہ کشمیر:مسلح افراد کے بھارتی فوج پر حملے،3ہلاک ،2زخمی

مقبوضہ کشمیر:مسلح افراد کے بھارتی فوج پر حملے،3ہلاک ،2زخمی

مقبوضہ کشمیرمیں 2 مقامات پرچند مسلح افراد کےحملے پربھارتی فوج اب تک قابو نہ پاسکی ، فائرنگ کے تبادلہ میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور2زخمی ہوگئے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع نگروٹہ میں آج صبح مسلح افراد نے بھارتی فوجی کیمپ پرحملہ کیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک میجر سمیت 3فوجی ہلاک،2 زخمی ہوگئے ۔کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی میس کو مسلح افراد سے خالی نہ کرایا جا سکا، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 3 سے 4 مسلح افراد اندرموجود ہیں، سیکورٹی فورسز نے ارد گرد کا علاقہ مکمل بند کردیا ہے۔دوسری جانب Chamliyal کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ ختم ہو گیا ہے،رام گڑھ سیکٹر کے نزدیک مقابلے میں بھارتی فورسز نے 3 مسلح افراد مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کارروائی میں بی ایس ایف کا اہلکار زخمی بھی ہوا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*