ملکی دفاع اور افغانستان کی مدد سےسے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایش کارٹر

ملکی دفاع اور افغانستان کی مدد سےسے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایش کارٹر

امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کا کہنا ہے کہ افغان نیٹو ایئربیس پر ہونے والے خودکش حملے میں4 امریکی ہلاک16 زخمی ہوئے ہیں۔ فوجیوں کی حفاظت ہماری ترجیحات میں شامل ہےاور بگرام دھماکےکی تحقیقات کریں گے۔ایش کارٹر نے حملہ آوروں کو پیغام دیا کہ وہ ان کارروائیوں سے اپنے ملک کے دفاع اور افغانستان کی مدد کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بگرام ایئربیس خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کے مطابق افغان نیٹو بگرام ایئربیس پر خود کش حملے میں 2امریکی سروس ممبرز اور 2کانٹریکٹر ہلاک ہوئے، جبکہ 16دیگر زخمیوں میں امریکی سروس ممبران اور ایک پولینڈ کا فوجی شامل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*