ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جگہ جگہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی اور کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی ہے جبکہ لاہور میں جلوس کے شرکاء کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔ملک بھر میں شہدا ئے کربلا کے چہلم کے موقع پر جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بند ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش صوبائی حکومتوں کی جانب سے کی گئی ۔ تاہم جن علاقوں میں جلوس نہیں نکالے جا رہے وہاں موبائل فون سروس معمول کے مطابق چل رہی ہے ۔کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس دو پہر کے وقت نشتر پارک سے برآمد ہو گا جو نمائش، ایمپریس مارکیٹ، تبت سینٹر، عیدگاہ اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینان ایرانیان پر اختتام پذیر ہو گا۔ شہر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔لاہور میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر ختم ہو گا۔ جلوس کے روٹ پر اڑھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ شرکاء کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی جا رہی ہے جس کیلئے نادرا اہلکار بھی موجود ہیں۔کوئٹہ میں چہلم کا جلوس صبح نو بجے علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔ جلوس کی سیکورٹی کیلئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور ایک ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*