ملک میں اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 6 روپے تک اضافے کا امکان

ملک میں اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 6 روپے تک اضافے کا امکان

ملک میں اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 6 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔نومبر میں ملک میں امپورٹ کی گئی پیٹرولیم پروڈکٹس کی امپورٹ قیمت کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 6 روپے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپےلیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ رون 92 پیٹرول کی قیمت ساڑھے 5 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔یکم دسمبر سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ حکومت کیلیےقیمتیں پرانی سطح پر برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*