ممبئی میں فواد خان کی فلم دکھانے پر انتہا پسندوں کا سینما پر حملہ

ممبئی میں فواد خان کی فلم دکھانے پر انتہا پسندوں کا سینما پر حملہ

بھارتی انتہاپسند پھر آپے سے باہر ہوگئے، ممبئی میں انتہاپسندوں نے فواد خان کی فلم’اے دل ہے مشکل‘ دکھانے پر سینما ہال پر حملہ کردیا، فلم کے پوسٹر پھاڑ دیے، کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے، سینما ہال پر پتھراؤ بھی کیا۔مہاراشٹرا کے کا کالیان قصبے میں انتہاپسند فواد خان کی فلم دکھانے پر ایک بار پھر قابو سے باہر ہوگئے، انہوں نے تھیٹر کے باہر لگے فلم کے پوسٹرز پھاڑ دیے، تھیٹر پر پتھراؤ کیا، کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے توڑ دیئے، انتہاپسند تنظیم نے پاکستانی اداکار والی فلم کی ریلیز کے لیے بھارتی فوج کو پانچ کروڑ بھتہ دینے کی شرط رکھی تھی۔فلم ’ اے دل ہے مشکل‘ بہت مشکلوں کے بعد سینما گھروں کی زینت بنی اور سوکروڑکلب میں شامل ہوگئی،فلم میں پاکستانی اداکار فوادخان کے علاوہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، ایشوریہ رائے اور انوشکا شرما بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو انتہا پسندی کا نشانہ بنانے کے بعد کرن جوہر کو اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کو ریلیز کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کئی تنازعات کا شکار ہونے کے بعد فلم بھارت ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں شاندار بزنس کر رہی ہے۔تاہم بھارت میں اب بھی یہ فلم انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے اور اس کے باوجود وہاں کے شائقین فلم بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*