منفی سیاست کرنے والوں کوبلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر بھی بری طرح شکست ہوئی، شہباز شریف

منفی سیاست کرنے والوں کوبلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر بھی بری طرح شکست ہوئی، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ منفی سیاست کرنے والوں کوبلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر بھی بری طرح شکست ہوئی، انہیں اپنی پے درپے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چا ہیے۔لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات میں بھی خدمت محنت اورشفاف سیاست کی جیت ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الزام تراشی کی سیاست ناکام ہو گئی، خدمت کی سیاست کے سامنے کسی کی کوئی حیثیت نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*