موبائل فونزاستعمال کرنے والے ہو جائیں ہو شیار

موبائل فونزاستعمال کرنے والے ہو جائیں ہو شیار

عائشہ انصاری ۔۔۔۔۔۔ایک تحقیق کے مطابق چالیس افراد کے موبائل فونز کے جائزے سے کیفین، مصالحہ جات، جلد کی حفاظتی کریم اور ڈیپریشن سے بچاؤ کی ادویات سمیت مختلف اشیا کی باقیات ملی ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق کسی بھی چیز کو چھونے سے ہم بہت سے مالیکیول، کیمیکل، بیکٹیریا سمیت دیگر چیزیں اُس تک منتقل کردیتے ہیں۔۔تحقیق کے مطابق ہاتھ دھونے سے بھی مختلف اجزا کی منتقلی سے بچا نہیں جا سکتا۔ریسرچ ٹیم نے 40 افراد کے موبائل اور ہاتھوں پر سے 500 سے زائد اشیا کی نمونے اکٹھے کیے۔ان مالیکولز کی ڈیٹا بیس سے شناخت سے ’ہر فون استعمال کرنے والے افراد کے طرز زندگی کا پروفائل بنایا گیا۔مالیکیولز انسانی جلد اور پسینے سے فون پر منتقل ہوتے ہیں۔مچھروں سے بچنے کا لوشن اور سن سکرین کے اثرات فونز پر بہت زیادہ عرصے تک موجود رہتے ہیں۔ایک تحقیق سے پتہ چلتاہے کہ ایسے افراد جو تین دن تک نہیں نہاتے ۔۔ اُن کی جلد پر ہائی جین سمیت دیگر مصنوعات کی باقیات بہت دیر تک موجود رہتی ہیں۔اس تحقیق سے کسی مالک کے فنگر پرنٹس کے بغیر بھی فون کے مالک کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔اس تحقیق سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ مریض دوائی کھا رہا ہے یا نہیں۔انسانی جلد پر کم سے کم ایک ہزار مائکروبس موجود ہوتے ہیں۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*