مودی کی ہٹ دھرم پالیسیاں عوام کیلئے مشکلات کا سبب بن گئیں

مودی کی ہٹ دھرم پالیسیاں عوام کیلئے مشکلات کا سبب بن گئیں

مودی کی ہٹ دھرم پالیسیاں عوام کیلئے مشکلات کا سبب بن گئیں، مہاراشٹر حکومت کے پاس ملازمین کو دینے کیلئے کیش ہی ختم ہوگیا،ملازمین نے تنخواہوں کا کچھ حصہ کیش میں دینے کا مطالبہ کردیا۔5 سو اور 1 ہزار کے نوٹوں کی منسوخی کا مودی سرکار کا فیصلہ عوام کیلئے وبال جان بن گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کی حکومت کے خزانے میں کیش ختم ہوگیا،سرکاری ملازمین کو تنخواہیں کیش میں نہیں مل سکیں گی۔دوسری جانب ملازمین نے تنخواہوں کا کچھ حصہ کیش میں دینے کامطالبہ کیا ہے،بھارت بھر میں تنخواہیں آنے کے موقع پر بینک اور اے ٹی ایم خالی پڑے ہوئے ہیں،شہریوں کو تنخواہوں بینک سے نکالنے میں مزید دن لگ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*