مچھلیوں کی ’بے حرمتی‘ پر پارک بند

مچھلیوں کی ’بے حرمتی‘ پر پارک بند

جاپان میں ایک تفریحی تھِیم پارک میں برف کے فرش پر سکیٹنگ کی سہولت کو ان شکایات کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے کہ اس سے برف کے نیچے دبی ہوئی منجمند مچھلیوں کی ’بے ادبی‘ ہو رہی تھی۔ جاپان کے جنوبی شہر کتایکویاشو میں واقع ’سپیس ورلڈ‘ نامی اس تھیم پارک کا افتتاح گذشتہ ماہ ہوا تھا اور وہاں پانی اور برف میں تفریح کا سامان مہیا کیا گیا تھا۔ اس مقصد کے لیے پارک کے مرکز میں جو برف کا فرش بنایا گیا تھا اس کے نیچے پانچ ہزار مردہ مچھلیاں منجمند کی گئی تھیں۔ افتتاح کے فوراّ بعد انٹرنیٹ پر منجمند مچھلیوں کے استعمال پر پارک کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا، اور انتظامیہ نے اس پر معذرت بھی کر لی تھی۔ انتظامیہ نے اپنی وضاحت میں یہ بھی کہا تھا کہ ان مچھلیوں کو فرش کے نیچے رکھنے کے لیے مارا نہیں گیا تھا بلکہ اس مقصد کے لیے مردہ مچھلیاں استعمال کی گئی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*