نااہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن نے عمران خان سےجواب طلب کر لیا

نااہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن نے عمران خان سےجواب طلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اسپیکر ریفرنس میں درخواست گزاروں کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اسپیکر کے ریفرنس اور پی ٹی آئی کی طرف سے کیپٹن صفدر کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔ کمیشن نے درخواست گزاروں طلال چوہدری اور دیگر کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پر بھی حاضر نہیں ہوئے تھے ۔ عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کی دلچسپی ہی نہیں کیس خارج کر دیا جائے ، کمیشن نے درخواست گزار طلال چوہدری سمیت تمام فریقین کو 22 نومبر کا نوٹس جاری کر دیا ، کمیشن نے عمران خان کو بھی 22 نومبر تک الزامات کا جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وکلا 22 نومبر کو بحث کریں کہ صرف ہم نے ہی کارروائی کرنی ہے یا درخواست گزاروں کا ثبوت دینا ضروری ہے ، کیپٹن صفدر کے معاملے پر بھی وکیل کے پیش نہ ہونے پرکیپٹن صفدرکو 22 نومبر تک تحریری جواب پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*