نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور انوکھا روپ سامنے آگیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور انوکھا روپ سامنے آگیا

اپنے بیانات اور نت نئی حرکات سے حیران پریشان کرنے والے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور روپ سامنے آگیا، ان کے ہوٹل میں بطور ویٹر کام کرنے کی ویڈیو نیٹ پر مقبول ہوگئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دن اپنے ہوٹل میں گزارا، ہر وہ کام کیا جو ہوٹل ملازمین کرتے ہیں،اس کی ویڈیو کچھ سال پہلے اوپرا ونفرے شو میں دکھائی گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دن میں کئی ذمے داریاں نبھائیں، ہوٹل پہنچے تو اپنے عملے کو بھی خوشگوار حیرت میں ڈال دیا،سب سے پہلے ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنے والوں کا سامان گاڑی تک پہنچایا ۔ انہوں نے ہوٹل میں قیام کرنے والی ایک خاتون کے کتے کو ٹہلایا،روم سروس کی تو روم ریسیڈینٹس کو بھی بتادیا کہ یہ سنجیدہ روم سروس ہے۔ پھر باری آئی ہاؤس کیپنگ کی، انہوں نے بیڈ کی چادریں بھی ٹھیک کیں، فرش بھی صاف کیا، باتھ روم کو بھی چمکادیا،یعنی ایک دن میں ملازمین کی زندگی جی لی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*