نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اہم عہدوں کے لیے افراد کی انتخاب کا عمل جاری

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اہم عہدوں کے لیے افراد کی انتخاب کا عمل جاری

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اہم عہدوں کے لیے افراد کی انتخاب کا عمل جاری ہے ۔ چیف آف اسٹاف اور مشیر خاص کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف عہدوں کے لیے افراد کی انتخاب کا عمل جاری ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس چیف آف اسٹاف کے لیے رینس پرائبس جبکہ چیف اسٹریٹجسٹ اور مشیر خاص کے لیے اسٹیو بینن کو نامزد کردیا ہے ۔ٹرمپ کی جانب سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیو بینن اور رینس پرائبس دونوں بہت قابل افراد ہیں جنہوں نے الیکشن مہم کے دوران بھرپور محنت کی اور ہمیں تاریخی فتح سے ہمکنار کرایا اور اب یہ مل کر امریکا دوبارہ عظیم بنانے میں بھی مدد کریں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*