نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ، دو زخمی

نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ، دو زخمی

بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دو افراد زخمی ہو گئے ، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں سوبن کا رہائشی پولیس اہلکار محمد امتیاز شہید ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ، جنہیں تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال منتقل کیا گیا ۔بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا، بھارتی جارحیت سے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرا دیا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*