نیلسن: پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ اے کیخلاف بھرپور تیاریاں جاری ہیں

نیلسن: پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ اے کیخلاف بھرپور تیاریاں جاری ہیں

نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیم کے خلاف 3روزہ میچ کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیلسن میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں ۔نیلسن کا موسم ایک بار پھر خوشگوار ہوگیا ہے، جس کا پاکستان کرکٹ ٹیم نےبھرپور فائدہ اٹھایا اور 3 گھنٹے پر مشتمل صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی ۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق تمام کھلاڑی فٹ ہیں ،موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ مینجمنٹ مطمئن ہے کہ تیاریاں درست سمت میں جاری ہیں ۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ فوکس ہے ، نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ پر بھی خوب توجہ دی جا رہی ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم 11 نومبر سے نیوزی لینڈ اے کے خلاف 3 روزہ میچ کھیلے گی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*