نیواڈا:مشکوک شخص کےشبہے میں ٹرمپ کو اسٹیج ہٹادیا گیا

نیواڈا:مشکوک شخص کےشبہے میں ٹرمپ کو اسٹیج ہٹادیا گیا

امریکی صدارتی انتخاب کے لیے مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی، نیواڈا میں مشکوک شخص کےشبہے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو دوران خطاب اسٹیج سے ریسکیوکیا گیا۔ دوسری جانب ہیلری کی انتخابی مہم میں کیٹی پیری اور بون جووی نے میوزک کا تڑکا لگایا۔امریکی ریاست نواڈا میں خطاب کے دوران ٹرمپ کو مجمعے میں مشکوک شخص کی موجودگی کا احساس ہوا تو سیکورٹی اہلکارفوری حرکت میں آگئے ۔مشکوک شخص اور مجمعے کی تلاشی کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو کلیئر قراردیا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا خطاب مکمل کیا ۔دوسری جانب تازہ سروے میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 3 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔ہیلر ی کی انتخابی مہم کے دوران میوزک کا تڑکا بھی جاری ہے ۔معروف گلوکارہ کیٹی پیری نے پرفارم کیا ۔فلوریڈا کی انتخابی مہم میں ہیلری نے سیاہ فام ووٹرز کومخاطب کیا۔ گزشتہ سال پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونےوالے نوجوان کی والدہ کو اسٹیج پر خصوصی طور پر مدعو کیاگیا۔فلوریڈا کی تقریب میں گلوکار بون جوی نےبھی ماحول گرمایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*