نیوزی لینڈ میں زلزلہ،پاکستانی کرکٹرز ہوٹل سے باہر آگئے

نیوزی لینڈ میں زلزلہ،پاکستانی کرکٹرز ہوٹل سے باہر آگئے

نیوزی لینڈ میں سات اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعدسونامی وارننگ جاری کردی گئی۔نیلسن میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی زلزلے کے بعد ہوٹل سے باہر آگئے، ہوٹل کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں، شیشے ٹوٹ گئے ۔ کرائسٹ چرچ میں موجود ویمن ٹیم کی کھلاڑی بھی ہوٹل سے نکل آئیں ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ کے قریب تھا جبکہ اس کی گہرائی گیارہ کلومیٹر تھی۔پاکستان قومی کرکٹ ٹیم بھی نیو زی لینڈ میں ہےجہاں زلزلے کے بعد ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل سے باہر آگئے،کرائسٹ چرچ میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم بھی موجود ہے،زلزلے کے بعد ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بھی ہوٹل سے باہر آگئیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجروسیم باری نے کہا ہے کہ زلزلہ بہت خوف ناک تھا،تاہم زلزلے کے کسی نقصان سے کھلاڑی اور آفیشلز محفوظ رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*