نیویارک:ڈاکو 3کروڑ مالیت کی 5گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے

نیویارک:ڈاکو 3کروڑ مالیت کی 5گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے

نیویارک کے مرکزی علاقے مین ہٹن میں دن دہاڑے گھڑیوں کی دکان میں ڈکیتی،دو ڈکیت 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 5قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔دوڈکیت مین ہٹن میں گھڑیوں کی ایک معروف دکان میں گھسے ،ایک گن لئے کھڑا رہاجبکہ دوسرے نے شیشے توڑ کر قیمتی گھڑیوں کو نکالنا شروع کیا، ڈکیت نے گن کے زور پر ملازمین کو زمین پر لیٹے رہنے کی ہدایت کی گئی۔پولیس کے مطابق ڈکیت5 قیمتی گھڑیوں کو اپنے ساتھ لے گئے جن کی مالیت 3لاکھ امریکی ڈالر یعنی 3کروڑ روپوں سے زائد ہے۔پولیس دونوں ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*