نیپرانے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں2 روپے 90 پیسے کمی کی منظوری دے دی

نیپرانے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں2 روپے 90 پیسے کمی کی منظوری دے دی

نیپرانے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں2 روپے 90 پیسے کمی کی منظوری دے دی،کےالیکٹرک کےسوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں کےصارفین کو 20 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت وائس چیئرمین نیپراحمایت اللہ خان کی زیر صدرات ہوئی ،نیپرا نے 2روپے 59 پیسے کمی کے برعکس 2روپے 90 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جس کا اطلاق دسمبر 2016 کے بلوں میں ہو گا،300سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہو گا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*