وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ شہداء کی تعداد 11 ہو گئی

وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ شہداء کی تعداد 11 ہو گئی

وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ شہداء کی تعداد 11 ہو گئی۔ بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے مسافر بس کو ڈھڈنیال کے قریب نشانہ بنایا تھا۔ بھارت نے محدود پیمانے پر غیراعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری سے ملحقہ بستیوں کا جینا حرام کر دیا۔پاک فوج کے بہادر جوان منہ توڑ جواب دیتے ہیں تو دشمن مورچے چھوڑ کر بھاگ اٹھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پچھلے 2ماہ میں ایل اوسی پر بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے،بھارتی فوج کی گولہ باری کیخلاف لوگوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پاک فوج اور جنرل راحیل شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*