واشنگٹن: سعودی طالب علم کے قاتلوں کی معلومات دینے والے کیلئے انعام کا اعلان

واشنگٹن: سعودی طالب علم کے قاتلوں کی معلومات دینے والے کیلئے انعام کا اعلان

واشنگٹن: سعودی طالب علم کے قاتلوں کی معلومات دینے والے کیلئے انعام کا اعلانامریکی پولیس نے سعودی طالب علم کے قاتلوں سے متعلق معلومات دینے پر بیس ہزار ڈالرانعام کا اعلان کیاہےحسین سعید النہدی کو وسکونسن اسٹاؤٹ یونیورسٹی کے کیمپس کی حدود میں تشدد بعد قتل کردیا گیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ویسکونسن میں نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی سعودی طالب علم جان کی بازی ہار گیا ہےچوبیس سالہ سعودی طالب علم حسین سعید النہدی دو ہزار پندرہ سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔وسکونسن پولیس نےاعلان کیا کہ سعودی عرب کے طالب علم کے قاتلوں سے متعلق معلومات دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے بیس ہزار ڈالر کا انعام دیا جائےگا۔واضح رہے کہ امریکہ کے شہر وسکونسن میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے طالب علم حسین سعید النہدی پر اتوار کے روز پیزا پارلر کے قریب حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا پیر کے روز زخموں کی تاب نہ لاکر حسین سعید النہدی جاں بحق ہوگیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*