واشنگٹن میں شہریوں کا ہیلری کی حمایت کرنے کا منفرد انداز

واشنگٹن میں شہریوں کا ہیلری کی حمایت کرنے کا منفرد انداز

امریکا کے صدارتی انتخابات میں امیدوار ہیلری کلنٹن او ر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج سخت مقابلہ کا امکان ہے۔صدارت کی اس دوڑ میں جہاں کئی لوگ ٹرمپ کی حمایت میں سامنے آرہے ہیں، وہیں واشنگٹن میں شہریوں نے ہیلری کی حمایت کرنے کا منفرد انداز اپنایا اورڈی سی کے فریڈم پلازہ کے سامنے تقریبا ڈیڑھ سو خواتین اور بچوں نے ہیلری کلنٹن جیسا لباس پہن کر رقص کرتے ہوئے انہیں خوب سپورٹ کیا۔اس ویڈیو کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے اور بچوں کے اس جذبے کی قدر کی جارہی ہے، جو جمہوریت کی خاطر منفرد انداز میں اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ دینے کی ترغیب دے رہے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*