وراثت میں ملنے والے گھر نے فرانسیسی شخص کی قسمت کھول دی

وراثت میں ملنے والے گھر نے فرانسیسی شخص کی قسمت کھول دی

ایک فرانسیسی شخص کو اپنے رشتے دار کی جانب سےوراثت میں ملنے والے گھر سے 100 کلو سونا ملا ہے جسے فرنیچر میں چھپایا گیا تھا۔ اس نامعلوم شخص کو سونے کے چمکتے ٹکڑے فرنیچر، ململ کے کپڑوں اور باتھ روم سمیت گھر کی مختلف جگہوں سے ملے۔ جس میں ‘سونے کے 5000 ٹکڑے تھے، 12 کلو سونے کی دو سلاخیں تھیں اور ایک کلو سونے کے چھوٹے چھوٹے ٹکرے تھے۔اس خزانے کی مالیت کا اندازہ 30 لاکھ 70 ہزار ڈالر لگایا گیا ہے۔اس گھر کے پہلے مالک کے سامان سے ملنے والے سرٹیفیکیٹوں کے مطابق یہ سونا 1950 سے 1960 کے دوران خریدا گیا تھا۔ اگر اس مکان کے اصل مالک نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے تھے تو پھر انھیں اس خزانے پر 45 فیصد وراثتی ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*