وزیراعظم نے پی آئی اےکے بجٹ مسائل پر کمیٹی بنادی

وزیراعظم نے پی آئی اےکے بجٹ مسائل پر کمیٹی بنادی

وزیر اعظم محمد نوا شریف نے پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے بجٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے جو 15 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔وزیر اعظم نوا شریف کی زیر صدارت پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا،جس میںوزیرا عظم کو آگاہ کیا گیا کہ مارچ 2018 ءتک پی آئی کے جہازوں کی تعداد37 سے بڑھ کر 50 ہو جائے گی۔چئیرمین پی آئی اے نےوزیر اعظم کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ کی تعمیر بارے بھی بریفنگ دی، جس پہ وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ نہ صرف جدت کا شاہکار ہو گا بلکہ پاکستان کے ترقی کرنے بارے بہتر تاثر دینے میں بھی مددگار ہو گا ۔وزیر اعظم نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ کی توسیع میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کر کے کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ ادارے کے محاصل سمیت ہر شعبے میں بہتری ہوئی ہے، ملکی مارکیٹ میں پی آئی اے کا حصہ بڑھنے کے ساتھ کارگو کی مد میں بھی محاصل میں اضافہ ہوا ہے۔بریفننگ میں بتایا گیا کہ مسافروں کی شرح میں 26 اعشاریہ 7 فیصد جبکہ ائر لائن کی گنجائش میں 17 عشایہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،ائیر بس سے 7 بڑے اور10 چھوٹے سائز کے جہاز لینے کے لئے مذاکرات جاری ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*