وزیراعظم کا احتساب کرنیوالے عدالت سے بھاگ رہے ہیں،دانیال عزیز

وزیراعظم کا احتساب کرنیوالے عدالت سے بھاگ رہے ہیں،دانیال عزیز

مسلم لیگ ن کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا احتساب کرنے والے عمران خان آج عدالت سے بھاگ رہے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں ثبوت پیش کردیے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ جھوٹ کا پلندہ، 35 پنکچر اور دیگر جھوٹی خبریں عوام کو سنائی گئیں، غلط بیانی کرنے والے عمران خان پھر معافی مانگ رہے ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان خود غیرملکی فنڈنگ کیس میں جواب دینے سے گریز کررہے ہیں،عمران خان عدالت کی پاسداری کریں، عدالت میں پیش ہوکر جواب دیں۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان ملک کے لیے سیکورٹی رسک ہیں،وہ اپنے ساتھیوں کو ادارے مفلوج کرنے کے مشورے دے رہے ہیں،پی ٹی آئی سربراہ کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ شواہد پیش کریں اور آکر جواب دیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*