وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لاہور میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لاہور میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا ’میں‘ کی روش نے بے پناہ نقصان کیا ،پاکستان کو آگے لےجانےکےلیے ’ہم ‘کی روش پر چلنا ہوگا۔دونوں وزراعلیٰ نے باہمی دلچسپی کے امور اور صوبوں کے مابین تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ذاتی انا کی روش نے ملک کا بے پناہ نقصان کیا ہے۔پاکستان چار اکائیوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر مشتمل ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ جب چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا۔ہم سب نے مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہبازشریف کو گلدستہ بھی پیش کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*