وزیر اعظم اپنی کرپشن چھپانے کیلئے صوبوں کے درمیان نفرتیں پھیلا رہے ہیں ، عمران خان

وزیر اعظم اپنی کرپشن چھپانے کیلئے صوبوں کے درمیان نفرتیں پھیلا رہے ہیں ، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی کرپشن چھپانے کیلئے صوبوں کے درمیان نفرتیں پھیلا رہے ہیں ، دو نومبر کو کچھ بھی ہوجائے بنی گالہ سے ضرور نکلوں گا ۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی کرپشن کی کہانیاں پاناما لیکس کے ذریعے دنیا کے سامنے آچکی ہیں ، آج ملک کا بچہ بچہ جان چکا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے اہلخانہ کی اربوں کی غیر قانونی رقم بیرون ملک بینکوں میں موجود ہے ۔ عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم کو اس ملک کے عوام اور مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ، وہ اس ملک اور اس کے عوام کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں جس کا فوری حل ضروری ہے ۔ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ وزیر اعظم نے کرپشن کی اور اب وہ اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے پاکستان کے صوبوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کل کے دھرنے کو ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور اس ضمن میں گزشتہ روز میرے کارکنوں حتیٰ کہ میری سگی بہن کو بھی میری رہائش گاہ تک آنے سے روک دیا گیا ۔ لیکن یہ ہتھکنڈے میرا ارادہ نہیں بدل سکتے ، میں نے عوام سے وعدہ کیا ہے اور میں دو نومبر کو ضرور سڑکوں پر نکلوں گا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*