وزیر اعظم سپریم کورٹ سے مکمل تعاون کریںگے، احسن اقبال

وزیر اعظم سپریم کورٹ سے مکمل تعاون کریںگے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو عدالتی کاموں میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ، وزیر اعظم سپریم کورٹ سے مکمل تعاون کریں گے، مہم جوئی کا شوق رکھنے والا اپنا نقصان کرے گا۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ قوم چاہتی ہے حکومت مدت پوری کرے ،کسی کے ذہن میں مہم جوئی کا خیال ہے تو اسے ذہن سے نکال دے،عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ، شعبہ توانائی میں تاریخی سرمایہ کاری ہورہی ہے،3 برسوں میں11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائیگی ۔احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ملکی اداروں پر اعتبار کرنا چاہیے،اعتزاز احسن ہوں یا کوئی اورقانون سے بڑا کوئی نہیں،ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہیں کھڑی کرنی چاہئیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*