وزیر اعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے :عمران خان

وزیر اعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے :عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے پانامہ لیکس پر ہنگامے کو سات ماہ ہوگئے ، وزیر اعظم کے بچوں نے جواب داخل نہیں کرایا ، اب بھی وقت مانگا جا رہا ہے ، وزیر اعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ۔ پانامہ کا ہنگامہ ، عمران خان سپریم کورٹ سے خوش ، حکومت سے بدستور ناراض ، اٹارنی جنرل پر بھی سوال اٹھا دیا ۔ عمران خان نے کہا قوم دیکھ لے ، احتساب کیلئے خود کو پیش کرنے والے سات ماہ بعد مہلت مانگ رہے ہیں ، وزیر اعظم کے بچوں نے جواب داخل نہیں کرایا ۔ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کے حکومتی اعتراض پر بھی کپتان معترض نظر آئے ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا ۔ عمران خان نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ پانامہ لیکس ایک خاندان کی کرپشن کا معاملہ ہے ، اٹارنی جنرل کیوں پیش ہورہے ہیں ۔ کپتان نے کہا وزیر اعظم کی کرپشن بڑا معاملہ ہے ، ان کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا ۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے منتخب نمائندوں پر شیلنگ سے خیبرپختونخوا ناراض ہے ۔ عدالتی کارروائی بتا دے گی کون انتشار کی سیاست کرتا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*