وزیر اعظم نواز شریف کا احتساب صرف پیپلز پارٹی کے پاناما بل سے ممکن ہے ، بلاول بھٹو

وزیر اعظم نواز شریف کا احتساب صرف پیپلز پارٹی کے پاناما بل سے ممکن ہے ، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو حکومت کے خلاف میدان میں آگئے ، کہتے ہیں وزیر اعظم نواز شریف کا احتساب صرف پیپلز پارٹی کے پاناما بل سے ممکن ہے ، عدالتیں نواز شریف کے احتساب کے قابل نہیں ہوسکتیں ، چار مطالبات کی منظوری کے لیے سیاسی قوتیں ساتھ دیں ۔ پانامہ بل کے مسئلے پر چار مطالبات منظور کرو ، وزیر اعظم نواز شریف کا احتساب صرف پیپلز پارٹی کے پاناما بل سے ممکن ہے ۔ بلاول بھٹو اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے ، ایک بیان میں حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے احتساب کے لئے پیپلز پارٹی کے سینٹ میں پیش کردہ بل کی منظوری لازم ہے ، اس قانونی بل کی منظوری کے بغیر عدالتیں نواز شریف کے احتساب کے قابل نہیں ہوسکتیں ، بلاول بھٹو نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات منوانے کے لئے وہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ۔ بلاول بھٹو پانامہ کے مسئلے پر 27 دسمبر کے بعد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ چار مطالبات منظور نہ ہوئے تو دما دم مست قلندر ہوگا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*