وزیر داخلہ خواتین پر تشدد کا جواب دیں: شاہ محمود قریشی

وزیر داخلہ خواتین پر تشدد کا جواب دیں: شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کا بنی گالا میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب حکومت حالات بگاڑنے پر تُلی ہوئی ہے۔ عمران خان کو عدالت جانے سے روکنے کیلئے بنی گالا کی سڑک کو توڑ دیا گیا۔ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کو نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ انھیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمیں بتایا جائے کہ کیا وزارت داخلہ کی ہدایت پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ انہوں نے وزیر داخلہ چودھری نثار سے سوال کیا کہ انہوں نے راستے صاف کرنے کا حکم دیدیا تھا تو آج کس کے کہنے پر کنٹنیر لگائے گئے؟ رہنماء تحریک انصاف نے کہا کہ 2 نومبر کو عمران خان کی قیادت میں بنی گالا سے نکل کر اپنا احتجاج بھرپور انداز میں ریکارڈ کرائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*