وسکانسن میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ فراڈ ہے، نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ

وسکانسن میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ فراڈ ہے، نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو ’فراڈ‘ قرار دیا ہے۔ رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’انتخابی نتائج کی تذلیل یا چیلنج کرنے کی بجائے اس کا احترام کرنا چاہیے۔‘

حال ہی میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ریاست وسکانسن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت تھوڑے ووٹوں سے اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ یہ درخواست گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل سٹین کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ جل سٹین وسکانسن کے علاوہ مشیگن، پینسلوینیا میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانا چاہتی ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*