وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان غازی بروتھا تنازع طے پاگیا

وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان غازی بروتھا تنازع طے پاگیا

وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان غازی بروتھا پن بجلی پر خالص منافع کا تنازع طے ہو گیا ہے۔ وفاقی حکومت82 ارب روپے کے بقایات جات پنجاب کو ادا کرے گی۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق غازی بروتھا پن بجلی پر خالص منافع کا معاملہ خیبر پختونخنوخوا کے ساتھ معاہدے کی طرز پر طے کیا گیا تھا۔معاہدے کے تحت وفاقی حکومت 2005 سے 2016 تک 82 ارب روپے کے بقایات جات پنجاب کو ادا کرے گی۔ بقایاجات کی مد میں 38 ارب روپے رواں سال 31 دسمبر تک جاری کیے جائیں گے، جبکہ باقی رقم کی ادائیگی تین سال کے دوران ہوگی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ واپڈا مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد غازی بروتھا سے حاصل ہونے والی پن بجلی کا ٹیرف طے کرنے کے لیے نیپرا کو درخواست دے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*