ویتنامی بحری جہاز سے کشتی کی ٹکر، 15 افراد لاپتہ

ویتنامی بحری جہاز سے کشتی کی ٹکر، 15 افراد لاپتہ

انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا کے قریب ایک مسافر کشتی ویتنام کے بحری جہاز سے ٹکرا گئی۔ ویتنامی بحری جہاز پیچھے کی جانب سے کشتی سے ٹکرایا جس سے کشتی ڈوب گئی۔ اس حادثے میں کشتی پر سوار 27 میں 12 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ بقیہ 15 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ ویتنامی بحری جہاز کو حکام نے تحویل میں لے کر لامونگان کی بندرگاہ پر لنگرانداز کروا دیا ہے ۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے عمل میں انڈونیشی بحریہ کے 2 جنگی بحری جہاز بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*