ویسٹ انڈیز کو آسان حریف سمجھا جس کی وجہ سے شکست ہوئی، مصباح الحق

ویسٹ انڈیز کو آسان حریف سمجھا جس کی وجہ سے شکست ہوئی، مصباح الحق

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو آسان حریف سمجھا جس کی وجہ سے شکست ہوئی ۔ لیکن ویسٹ انڈیز ٹیم کو بھی کریڈٹ دینا ہوگا کیونکہ وہ اچھی کرکٹ کھیلے۔مصباح کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بہتر کھیل پیش کریں گے ۔مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی پرفامنس بہت خراب تھی ۔۔۔کچھ غلطیاں کی لیکن ویسٹ انڈیز کو بھی بہتر کھیلنے پر کریڈٹ دینا ہوگا ۔پاکستانی کپتا ن کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کو آسان حریف سمجھا ۔۔۔پہلے ٹیسٹ میں بھی مشکلات ہوئیں اور شارجہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔۔ٹیم کے لئے اچھا سبق ہے کہ کہ آئندہ کھیل یں بہتری لائیں مصباح الحق نے کہا کہ محمد نواز نے ڈومیسٹک کرکٹ میں لیٹ آرڈر مین بیٹنگ کر کے اسکور کئے ہیں بولنگ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کا الگ پریشر ہوتا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*