ٹارگٹ کلنگ، ملٹری پولیس پر حملے اور امجد صابری کے قتل میں ملوث دہشتگرد گرفتار

ٹارگٹ کلنگ، ملٹری پولیس پر حملے اور امجد صابری کے قتل میں ملوث دہشتگرد گرفتار

کراچی میں امن دشمنوں کے خلاف گھیرا تنگ ہو گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران امجد صابری کے قتل اور ملٹری پولیس پر حملے میں ملوث دو دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔ ملزموں کے قبضے سے بارودی مواد، کیچر، ہیلمٹ اور جیکٹس بھی برآمد ہوئیں۔ اس سے پہلے سی ٹی ڈی نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو حراست میں لیا۔ ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشتگردوں نے شفیق موڑ، پٹیل پاڑہ اور ناظم آباد میں چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ دہشت گردوں نے تبلیغی جماعت کے دو، اہل سنت والجماعت کے تین کارکنوں اور مسجد کے پیش امام کو قتل کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*