ٹرمپ افغانستان سے امریکی فوج واپس بلائیں، گلبدین حکمت یار

ٹرمپ افغانستان سے امریکی فوج واپس بلائیں، گلبدین حکمت یار

حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نےامریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان سے امریکی فوج واپس بلانے اور افغان عوام کو اندرونی مسائل خود حل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد حکمت یار کی طرف سے جاری ایک خط میں انہوںنے کہا ہے کہ افغان عوام کو اپنا رہنما منتخب کرنے کے لیے ایک آزاد اور منصفانہ انتخابات کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔حکمت یار نے کہا کہ امریکی افواج کی موجودگی اور آپریشن ملک میں عام شہریوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں ۔ انہوں نے خاص طور پر افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں حالیہ آپریشن کی جانب اشارہ کیا جہاں 30 سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*