ٹرمپ مخالف مظاہروں کی حمایت کرتا ہوں ، اوباما

ٹرمپ مخالف مظاہروں کی حمایت کرتا ہوں ، اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے ری پبلکن پارٹی کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر باراک اوباما الوداعی دورے پر جرمنی میں موجود ہیں، جہاں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مختلف ریاستوں میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی تاریخ میں کسی صدر کے خلاف اس طرح کے مظاہرے نہیں ہوئے جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عوام سڑکوں پر ہیں، اگر مظاہرین کو انتخابی مہم کے کسی معاملات پر تحفظات ہیں تو ایسے افراد کے غم و غصے اور اظہار رائے کو جاری رکھنے کے حق میں ہوں اور مظاہرین کو گھر جانے کے لیے نہیں کہوں گا ۔صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تلخ انتخابات کے بعد جب آپ صدر بن جائیں تو حقیقت کو سامنے رکھ کر آپ کو تمام لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا چاہیے ۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں اور خاص طور پر روس سے متعلق امریکی پالیسی کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک روس عالمی معیارات پر پورا نہیں اترتا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*