ٹرمپ کا امریکی صدر کے طورپر تنخواہ لینے سے انکار

ٹرمپ کا امریکی صدر کے طورپر تنخواہ لینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدر سرکاری خزانے سے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کر دیا اس کے علاوہ ناراض ری پبلیکن عہدیداران بھی نو منتخب کے قریب آنے لگے۔امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی آنے والی ٹیم میں رپبلیکن پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار اور ایک کنزرویٹو میڈیا گروپ کے سربراہ کو اہم ذمہ داریاں دی کہ رپبلکن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین رائنس پریبس ان کے چیف آف سٹاف ہوں گے اور چیف آف سٹاف کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس کا ایجنڈا طے کریں گے کانگریس اور حکومت کے درمیان رابطہ کار کے فرائض بھی انجام دیں گے قدامت پسند بریٹبارٹ نیوز نیٹ ورک کے سٹیفن بینن ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف سٹریٹیجسٹ ہوں گے ، اس سے قبل مسٹر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ کی ذمہ داری نبھانے کے لیے مسٹر بینن نے عارضی طور پر بریٹبارٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین کے عہدے سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ٹرمپ نے کہا کہ میں اس بات پر بہت پرجوش ہوں کہ ہماری کامیاب ٹیم اس ملک کی سربراہی میں میرے ساتھ رہے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*