ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے مبلوسات تیار کرنے سے فرانسیسی ڈیزائنر نے صاف انکارکردیا

ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے مبلوسات تیار کرنے سے فرانسیسی ڈیزائنر نے صاف انکارکردیا

ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے مبلوسات تیار کرنے سے فرانسیسی ڈیزائنر نے صاف انکارکردیا ۔ڈیزائنر نے اپنے دو ٹوک جواب میں کہا کہ ٹرمپ سے متعلق سیاسی بیانات کے بعد وہ ان کے لیے کام نہیں کرسکتیں ۔امریکی صدارتی انتخابات کی مہم میں ہیلری کلنٹن اور خاتون اول مشیل اوباما ڈیزائنرز کی فیورٹ رہیں ،لیکن نیویارک میں کام کرنےوالی فرانسیسی ڈیزائنر نے مستقبل کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ملبوسات ڈیزائن کرنے سے انکار کردیا ہے۔صوفی Theallet کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے متعلق عوامی رجحانات سامنے آنے کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ، وہ امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کیلئے کوئی لباس ڈیزائن نہیں کریں گی ۔انہوں نے دیگر فیشن ڈیزائنرز سے بھی کہا کہ وہ ان کی تقلید کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*